کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ چاندی کے نرخ برقرار رہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 36 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 128 ڈالر پر آ گئی۔ اس کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 600 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 35 ہزار 436 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 86 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 316 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت 57 ڈالر 56 سینٹ پر مستحکم رہی۔ اس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 6 ہزار 234 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 5 ہزار 344 روپے برقرار رہی۔
