راولپنڈی میں ٹریفک حادثہ، خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی
راولپنڈی: اڈیالہ روڈ پر سمرزار اسٹاپ کے قریب واٹر ٹینکر اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو 1122 راولپنڈی کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کی۔ خاتون کی لاش پولیس کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
