Image ref 131136799. Copyright Shutterstock No reproduction without permission. See www.shutterstock.com/license for more information.
بھمبر.(ڈسٹرکٹ نیوز)
عدالت تحصیل فوجداری بھمبر نے امتناعِ منشیات ایکٹ کی دفعہ 3/4 کے تحت درج مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد جمیل ولد محمد بشیر ساکن بڑھنگ کو شراب فروشی کا جرم ثابت ہونے پر تین سال قید کی سزا سنا دی۔عدالت کے معزز جج صاحبان سینئر سول جج چوہدری عثمان حیدر اور سینئر تحصیل قاضی ظہیر عباس نے مقدمے کی سماعت اور دستیاب شواہد کی روشنی میں فیصلہ صادر کیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔
