اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) انتہا پسند مودی کے اقتدار میں بھارتی مسلم اقلیت کے خلاف امتیازی اور پرتشدد ہجومی کارروائیوں میں شدت برقراربھارتی جریدہ کلیرین انڈیا کے مطابق؛بھارتی ریاست بہار میں ہندوتوا عناصر کا مسجد پر حملہ، نمازیوں پر تشدد اور املاک میں توڑ پھوڑ کا واقعہ سامنے آگیا
کلیرین انڈیا کے مطابق مسجد کے امام کو ہراساں کرنے کے ساتھ مسجد کو بم سے اڑانے اور نمازیوں کو گولی مارنے کی دھمکیاں دی گئیں،بھارتی خبر رساں ادارہ سیاست ڈیلی میں شائع مضمون کے مطابق؛بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھی انتہا پسند بجرنگ دل کارکنوں نے مسلمان تاجروں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایابھارت میں مذہبی تعصب کے باعث شدید زخمی مسلمان تاجروں کو اسپتال میں بستر کے بجائے فرش پر لٹایا گیابین الاقوامی انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق مودی کی سرپرستی میں ہندو انتہا پسندوں کی دیدہ دلیری کے باعث بھارت میں اقلیتیں مسلسل خوف اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
