پونچھ ڈویژن (ڈسٹرکٹ نیوز) پونچھ ڈویژن کے بعض علاقوں میں فسادی جتھوں کی شرانگیزیوں کے باعث عوامی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ سڑکوں کی بندش سے آمدورفت اور معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہیں جبکہ اشیائے خوردونوش اور روزمرہ استعمال کی بنیادی ضروریات کی فراہمی بھی مشکلات کا شکار ہونے لگی ہے۔ تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث ہزاروں بچوں کا تعلیمی مستقبل متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو ہسپتالوں تک رسائی میں بھی شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ آزاد کشمیر کے شہریوں نے عوامی مشکلات کے فوری خاتمے اور شرپسند عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈسٹرکٹ نیوز — خبر وہی، جو حقیقت کے قریب!
