واسا مری کی جانب سے صاف پانی کی مفت فراہمی کا سلسلہ جاری، 13 لاکھ سے زائد افراد مستفید
مری () وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کے احکامات کی روشنی میں واسا مری کی جانب سے ’’صاف پانی، گھر گھر‘‘ اسکیم کے تحت شہری و دیہی علاقوں میں صاف پانی کی مفت فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
اگست 2026 میں شروع کیے گئے اس عوامی فلاحی منصوبے کے تحت 3 نومبر 2026 تک مجموعی طور پر 13 لاکھ 60 ہزار 256 افراد کو پانی کی فراہمی سے مستفید کیا جا چکا ہے، جبکہ اس دوران 23 لاکھ 24 ہزار 954 کی مجموعی مقدار میں پانی تقسیم کیا گیا۔ منصوبے کے تحت مجموعی گھریلو آبادی 2 لاکھ 21 ہزار 835 ریکارڈ کی گئی ہے۔
مینجنگ ڈائریکٹر واسا مری کی براہِ راست نگرانی میں فیلڈ ٹیمیں مختلف شہری و دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کے عمل کو مؤثر انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ منصوبے کا بنیادی مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر مفت صاف پانی فراہم کرنا اور بالخصوص دیہی علاقوں میں پانی کی ضروریات پوری کرنا ہے۔
واسا مری حکام کے مطابق یہ منصوبہ عوامی خدمت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حکومتی وژن کا اہم حصہ ہے، جس کے ذریعے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
واسا مری کا عزم ہے کہ صاف پانی کی فراہمی کا یہ سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولت فراہم کی جاتی رہے۔
