اسلام آباد (عبدالوہاب خان) پشاور میں مرکزی جمعیت اہلِ حدیث خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام صوبائی تربیتی و مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے سینئر نائب امیر مولانا ڈاکٹر علی محمد ابو تراب نے خصوصی شرکت کی اور اجلاس کی کارروائی میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اجلاس میں تنظیمی استحکام، دینی و تربیتی سرگرمیوں اور جماعتی امور کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔اجلاس میں صوبے بھر سے جمعیت کے ذمہ داران اور عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر جماعتی نظم و نسق کو مزید مؤثر بنانے، دینی خدمات کے فروغ اور تنظیمی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے کے امور زیر بحث آئے۔ شرکاء نے باہمی مشاورت اور اتحاد و اتفاق کے ذریعے جماعتی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے پر بھی زور دیا۔
