مینیجنگ ڈائریکٹر واسا تلہ گنگ مہر محمد اسد اللہ کی ہدایات پر الکرم پلازہ نزد راحت بیکرز، لکی بریانی کے سامنے وینچ مشین کے ذریعے سیوریج لائن کی ڈی سلٹنگ کا کام مکمل کردیا گیا۔
واسا تلہ گنگ کی ٹیم نے جدید مشینری کی مدد سے سیوریج لائن میں جمع شدہ مٹی، سلٹ اور دیگر رکاوٹوں کو نکال کر نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنایا، جس سے پانی کی روانی بحال ہو گی اور بلاکیج کے امکانات میں نمایاں کمی آئے گی۔
اس موقع پر واسا انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی شہریوں کو بہتر سیوریج سہولیات کی فراہمی اور مون سون بارشوں کے دوران نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے کے لیے کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ واسا تلہ گنگ شہر بھر میں ڈی سلٹنگ اور صفائی کے کام تسلسل کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔جبکہ واسا تلہ گنگ جدید مشینری، مؤثر نکاسی آب اور بہترین عوامی خدمت کے لیے تلہ گنگ شہر و دیگر گلی محلوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے
