وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کاشہدائے زیارت کے لواحقین کے لیے بڑا اعلان، فی کس ایک کروڑ 11 لاکھ روپے مالی مدد کے احکامات جاری۔
*********
کوئٹہ( ڈسٹرکٹ نیوز ) وزیراعلی میر سرفراز بگٹی کے احکامات پر حکومت بلوچستان نے زیارت میں دہشت گردوں کے حملے کے دوران شہید ہونے والے ایس ایچ او سمیت 18 پولیس
اہلکاروں کے لواحقین کو فی کس ایک کروڑ گیارہ لاکھ روپے مالی معاونت کی ادائیگی کے ریلیز آرڈر جاری کر دیے ہیں جس کے بعد متعلقہ انتظامی افسران نے معاوضہ پیکج شہداء کے گھروں تک پہنچا دئیے معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے بتایا کہ معاوضے کی ادائیگی کے یہ ریلیز آرڈر ان شہداء کے لیے جاری کیے گئے ہیں جن کی تدفین مکمل ہو چکی ہے شاہد رند کے مطابق جن 18 شہداء کے لواحقین کے لیے معاوضے کے ریلیز آرڈر جاری کیے گئے ہیں ان میں ایس ایچ او صحبت خان (انسپکٹر)، شیر محمد (کانسٹیبل C/463)، عبدالباقی (کانسٹیبل C/726)، آزاد خان (کانسٹیبل C/320)، جہانگیر خان (کانسٹیبل C/289)، سجاد احمد (کانسٹیبل C/467)، محیب اللہ (کانسٹیبل C/159)، محمد زمان (کانسٹیبل C/578)، محمد شاہ (کانسٹیبل C/233)، مقبول احمد (کانسٹیبل C/361)، عطا اللہ (کانسٹیبل C/582)، کلیم اللہ (کانسٹیبل C/165)، عبدالسلام (کانسٹیبل C/449)، دین محمد (کانسٹیبل C/353)، سیف اللہ (اے ٹی ایف ہیڈ کانسٹیبل HC/152)، محمد اقبال (اے ٹی ایف کانسٹیبل C/4162)، محمد سلیم (اے ٹی ایف کانسٹیبل C/5361) اور زمین علی (اے ٹی ایف کانسٹیبل C/7484) شامل ہیں۔