بستی جمال والا میں کھا کھی برادری کے دو گروپوں، ملک غلام نازک کھا کھی گروپ اور ملک محمد رمضان فوجی گروپ کے درمیان عرصہ دراز سے جاری سیاسی اختلافات خوش اسلوبی سے ختم ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مخلص اور خیرخواہ دوستوں کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں دونوں فریقین کے درمیان مفاہمت طے پا گئی۔ اس موقع پر دونوں گروپوں نے باہمی اتحاد، بھائی چارے اور اتفاق و یگانگت کے ساتھ رہنے کا عہد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آج کے بعد وہ ایک دوسرے کی خوشی کو اپنی خوشی اور ایک دوسرے کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھیں گے اور باہمی احترام و تعاون کے جذبے کے ساتھ زندگی گزاریں گے۔
مفاہمتی تقریب میں جن شخصیات نے صلح کرانے میں اہم کردار ادا کیا ان میں ملک یاسر عباس کھا کھی، ملک محمد رمضان فوجی، ملک غلام نازک کھا کھی، ملک ظفر علی کھا کھی، ملک ناصر علی کھا کھی، ملک غلام قادر کھا کھی، ملک عارف کھا کھی، ملک صدام کھا کھی، ملک فیض علی کھا کھی، ملک دلیل احمد کھا کھی، ملک قاسم علی کھا کھی اور غلام رسول کھا کھی شامل تھے۔
علاقہ مکینوں نے اس مفاہمت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے علاقے میں بھائی چارے، امن اور باہمی تعاون کی فضا مزید مضبوط ہوگی۔
