: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشا اعجاز صوفی نے ماجد ستی قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم فرخ کھوکھر سمیت تین مجرموں کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی، جبکہ ایک ملزم وسیم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔فیصلہ سنائے جانے کے فوراً بعد کمرہ عدالت میں موجود فرخ کھوکھر سمیت تینوں مجرموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ فرخ کھوکھر ضمانت پر تھا، جبکہ دیگر دو مجرموں کو اڈیالہ جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے سخت سیکیورٹی میں فرخ کھوکھر کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔رپورٹ: ڈسٹرکٹ نیوز، راولپنڈیڈسٹرکٹ نیوز — “لوکل سے گلوبل تک”
