پریس ریلیز
آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کا سینٹرل پولیس آفس میں اردل روم، افسران و جوانوں کے مسائل سنے، فوری حل کے لیے احکامات جاری۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے سینٹرل پولیس آفس میں اردل روم منعقد کیا، جہاں انہوں نے پولیس افسران و جوانوں کے سروس سے متعلق اور ذاتی مسائل براہِ راست سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواستوں اور مسائل پر میرٹ کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ان کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود، جائز مسائل کا فوری حل اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری اور شہریوں کو مؤثر پولیس سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے
