مظفرآباد کی رہائشی سمیرا جہانگیر کے بیان کے مطابق ان کے شوہر ذیشان کیانی گزشتہ چھ برس سے اٹلی میں مقیم ہیں اور اٹلی کی شہریت حاصل کرنے کے لیے اپنی بیٹیوں کے ہمراہ چھتر کے مقام پر ہونے والے احتجاج میں شریک ہوئے۔
خاتون کے مطابق احتجاج میں شرکت بیرونِ ملک شہریت کے حصول سے متعلق ذاتی مفاد کے تحت کی گئی۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم بعض افراد اپنے ذاتی مفادات، شہریت کے حصول یا دیگر مقاصد کے لیے آزاد کشمیر میں احتجاج کا حصہ بن رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس نوعیت کی سرگرمیوں سے مقامی سطح پر کاروباری سرگرمیوں اور امن و امان پر اثرات کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ الزامات اور دعوے متعلقہ افراد کے بیانات کی بنیاد پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔
