اسلام آباد پولیس کا کریک ڈاؤن، 10 روز میں 190 ملزمان گرفتار
اسلام آباد (ڈسٹرکٹ نیوز): اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کرتے ہوئے 10 روز کے دوران 190 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ مزید مؤثر بنایا جائے گا
