ڈسٹرکٹ نیوز: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔ حکومت نے دارالحکومت میں سیکیورٹی انتظامات سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد سیاسی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
