پاکستان اور ایران گہرے مذہبی، تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات سے جڑے ہیں ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
اسلام آباد ( ڈسٹرکٹ نیوز ):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران گہرے مذہبی، تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات سے جڑے ہوئے ہیں،مجھے یقین ہے کہ یہ دورہ دوطرفہ تعاون کو مضبوط کرنے، اقتصادی روابط کو وسعت دینے اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ایرانی صدر کی پاکستان آمد کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے فارسی زبان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہِ پاکستان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ اپنے ایرانی بھائیوں کا کھلے دل سے استقبال کیا ہے،اس دورے کی کامیابی اور بھرپور نتائج کی دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی پائیدار دوستی، علاقائی امن، ترقی اور مشترکہ خوشحالی کی ضمانت ہے۔