ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کے چاروں کوارٹر فائنل بارش کے باعث نہ کھیلے جاسکے، جس کے بعد بہتر رینکنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔
نشین میں شیڈول تیسرے کوارٹر فائنل میں نیپال اور سری لنکا جبکہ چوتھے میچ میں بنگلادیش اور ملائیشیا کو آمنے سامنے آنا تھا، تاہم بارش کے باعث دونوں میچز شروع نہ ہوسکے۔
میچز منسوخ ہونے کے بعد سری لنکا اور بنگلادیش نے بہتر رینکنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، جہاں ان کا مقابلہ بالترتیب بھارت اور پاکستان سے ہوگا۔
اس سے قبل پاکستان اور ہانگ کانگ جبکہ بھارت اور افغانستان کے درمیان کوارٹر فائنل بھی بارش کی نذر ہوگئے تھے، جس کے بعد پاکستان اور بھارت نے بہتر رینکنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز یکم اکتوبر کو نشین میں کھیلے جائیں گے۔
پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور بنگلادیش پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے مدمقابل ہوں گے، جبکہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل صبح 10 بجے کھیلا جائے گا۔
