لودھا (ڈسٹرکٹ نیوز) آج ایم پی اے حنا ارشد وڑائچ صاحبہ کے پرسنل سیکرٹری نے گاؤں لودھے کا خصوصی دورہ کیا اور *شمسہ سے لودھے تک زیر تعمیر RCC روڈ* کے کام کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کام کے معیار کو سراہا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ان شاء اللہ یہ روڈ جلد از جلد مکمل کر دیا جائے گا۔
اس موقع پر انہوں نے اہل دیہ لودھے کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ *لودھے سے شہر (ڈسکہ) کی طرف جانے والا بقیہ روڈ بھی جلد ہی بنا دیا جائے گا* اور اس کے لیے MPA صاحبہ بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔
اس موقع پر *سابق چیئرمین یونین کونسل گوجرہ چوہدری مختار حسین بل صاحب اور سردار امتیاز حسین نمبردار اور رانا تسلیم خان رانا اسحاق بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
اہل دیہہ لودھے نے ایم پی اے صاحبہ اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
