بنگلہ دیش: عوامی لیگ کے 7 رہنماؤں کو سزائے موت
بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے 7 سینئر رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے 15 ستمبر 2026 کو 2024 کی طلبہ تحریک کے دوران مبینہ انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں عوامی لیگ کے سات رہنماؤں کو سزائے موت سنائی۔
عدالت نے یہ فیصلہ ملزمان کی عدم موجودگی میں سنایا۔ مقدمے میں ان رہنماؤں پر 2024 کی طلبہ تحریک کے دوران ہونے والے واقعات میں سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق سزائے موت پانے والے عوامی لیگ کے رہنماؤں میں عبیدالقادر، اے ایف ایم بہاءالدین نسیم، محمد علی عرفات، شیخ فضل شمس پراش، مینول حسین خان نکھل، صدام حسین اور شیخ ولی عاصف عنان شامل ہیں۔
یہ فیصلہ بنگلہ دیش میں 2024 کی طلبہ تحریک سے متعلق مقدمات میں قانونی کارروائی کے سلسلے کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔
