نیویارک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو ملک کی جانب سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔
نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے اپنے اقتدار کو برقرار رکھنے کے لیے افغان پالیسی اختیار کی تھی، موجودہ حکومت کا اس پالیسی سے تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں اختیار کی گئی پالیسی کے نتیجے میں مختلف مشکلات پیدا ہوئیں جن کے اثرات آج بھی موجود ہیں اور موجودہ حکومت ان مسائل سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
وزیر دفاع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں پاکستان کو درپیش اہم مسائل کو اجاگر کیا اور بھارت کو یہ پیغام دیا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
