ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور پولیس ٹیم کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ کے زور پر راستہ روکنے ، لڑائی جھگڑا کرنے اور تشدد کرنے والے 03 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کے زور پر شہری کا راستہ روکنے، لڑائی جھگڑا کرنے اور تشدد کرنے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا،
ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ رائفل 08 ایم ایم اور پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل ہنڈا 70 برآمد کر لیا۔ برآمد شدہ اسلحہ قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے جہلم پولیس ہر ممکن اقدامات عمل میں لا رہی ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری