اسلام آباد: خیبر پختونخوا حکومت کے مستقبل کے حوالے سے ذرائع کی جانب سے اہم دعویٰ سامنے آیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ سازوں کے لیے اب صرف تحریک انصاف کا لانگ مارچ مسئلہ نہیں رہا بلکہ خیبر پختونخوا حکومت بھی معاملے کا حصہ بن چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق معاملہ اب سیاسی احتجاج سے آگے بڑھ کر قومی سلامتی سے متعلق قرار دیا جا رہا ہے اور مبینہ طور پر صوبائی حکومت کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے خیال میں خیبر پختونخوا میں بعض سرگرمیوں کے باعث دہشت گردی اور سیکیورٹی صورتحال پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
تاہم یہ تمام باتیں ذرائع سے منسوب ہیں اور ان کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
