عوام کی جانب سے درگ میں ٹیلی نار سروس کے حوالے سے شکایات موصول ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر درگ نے فوری طور پر متعلقہ ٹیلی نار کمپنی کے ضلعی سربراہ سے رابطہ کیا اور مسئلہ کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔
ضلعی سربراہ کی جانب سے بتایا گیا کہ درگ میں ٹیلی نار سروس کے حوالے سے درگ میں کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ مسئلہ پیچھے سے درپیش ہے، جس کے ازالے کے لیے متعلقہ ٹیم کام کر رہی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ ان شاء اللہ ایک سے دو روز کے اندر مسئلہ حل کر دیا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر درگ نے ہدایت کی کہ عوام کو درپیش اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
