جڑواں شہروں میں موسم نے کروٹ بدل لی، تیز ہواؤں اور بارش کا امکان
راولپنڈی (ڈسٹرکٹ نیوز): راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسم کی صورتحال میں ایک بار پھر تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ تازہ موسمی پیشگوئی کے مطابق جڑواں شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
شہریوں کو ممکنہ خراب موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں مون سون کے آخری اسپیل کے حوالے سے متعلقہ انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
