*شاہینوں کے شہر سرگودھا میں عظیم الشان تحفظ حرمین شریفین ریلی*
*مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام ڈاکٹر علی محمد ابوتراب کے صدارت میں بھرپور ریلی قائدین و علماء کے خطابات شرکاء اور اہلیان سرگودھا کا والہانہ جوش و خروش*
( ک حافظ بلال احمد آرائیں) سرگودھا شاہینوں کے شہر سرگودھا میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان تحفظ حرمین شریفین ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں عوام علماء، قائدین سیاسی و سماجی شخصیات اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے دوران شرکاء میں حرمین شریفین سے محبت، عقیدت اور ان کے دفاع کے عزم کا والہانہ جذبہ نمایاں رہا۔
*ریلی کی صدارت سینیئر نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان مولانا ڈاکٹر علی محمد ابو تراب صاحب صدر پاک سعودی یکجہتی کونسل نے کی جبکہ زیر قیادت ایڈیشنل ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان مخدوم سید سبطین شاہ نقوی صاحب تھے۔*
*ریلی میں امیر پنجاب وسطی حضرت مولانا حافظ محمد یونس آزاد صاحب محترم جناب میاں اسحاق صاحب، ناظم مالیات مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان حضرت مولانا حافظ عبدالحمید سلفی صاحب ناظم تعلیم و تربیت مرکزی جمعیت اہل حدیث شمالی پنجاب سینیئر نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث شمالی پنجاب محترم میاں عبدالغفار آزاد صاحب صوبائی نائب امیر افضل اعوان صاحب حافظ عمر فاروق شاکر صاحب سینیئر نائب امیر سرگودھا سٹی، مفتی سمیع اللہ صاحب سمیت دیگر قائدین و علماء نے شرکت کی اور تحفظِ حرمین شریفین کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔*
*ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ڈاکٹر علی محمد ابو تراب صاحب نے حرمین شریفین کی عظمت و حرمت کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کی اور حرمین شریفین کے خلاف کسی بھی قسم کی شرپسندی اور اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین مسلمانوں کے دلوں کا مرکز اور امت مسلمہ کی عظیم عقیدت کا محور ہیں، ان کی حرمت و تقدس کا دفاع ہر مسلمان کے ایمان اور جذبات سے وابستہ ہے۔*
حرمین شریفین سے محبت ایمان کا حصہ اور حرمین شریفین کی دشمن اسلام کی دشمن ہے
*انہوں نے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی جانب سے حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کا ہر فرد نوجوان ہو یا بزرگ حرمین شریفین کے دفاع اور حرمت کے تحفظ کے لیے اپنی ہر ممکن قربانی دینے کے جذبے سے سرشار ہے۔*
ریلی میں شرکاء کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ فضائے سرگودھا حرمین شریفین سے محبت اور عقیدت کے نعروں سے گونجتی رہی جبکہ شرکاء نے حرمین شریفین کے تقدس و تحفظ کے عزم کا بھرپور اظہار کیا۔
*اس موقع پر ریلی کی کامیابی کے لیے شب و روز محنت کرنے والے محترم حافظ یعقوب اعوان اور ان کی پوری ٹیم کو خصوصی مبارکباد پیش کی گئی، جن کی انتھک محنت، تنظیمی کاوشوں اور بھرپور جدوجہد کے باعث یہ عظیم الشان ریلی کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔*
*حرمین شریفین سے محبت ایمان کا حصہ ہے*
*حرمین کی حرمت پر جان بھی قربان ہے۔*
رپورٹ:
*حافظ بلال احمد آرائیں* اسلام اباد
