شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی شمالی وزیرستان اور گردونواح میں خوارج کے ٹھکانوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ فورسز کئی عرصے سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کررہی تھیں، جس کے بعد ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کارروائی میں 13 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں مستقل امن کے قیام تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عزم استحکام کے تحت جاری آپریشنز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاست کے پختہ عزم کا اظہار ہیں۔
