کراچی: سونے کی قیمت میں فی تولہ 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ
عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سامنے آئے ہیں، جہاں فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 59 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 184 ڈالر ہوگئی۔
عالمی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 5 ہزار 900 روپے مہنگا ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے مقرر ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 58 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے ہوگئی۔
سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 144 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 512 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 123 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 582 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
