ڈیرہ اسماعیل خان(ڈسٹرکٹ نیوز)جماعت اسلامی ڈیرہ نے اہل غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف یک جہتی ریلی کا انعقاد کیا جس کی قیادت ضلعی امیر منظر مسعود خٹک ،ضلعی سیاسی کمیٹی کے سربراہ زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ ،فضل الرحمان بلوچ ایڈوکیٹ سمیت دیگر قائدین نے کی. ریلی کا آغاز حق نواز پارک سے جب کہ اختتام توپاں والا چوک پر کیا گیا.اس موقع پر منظر مسعود خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیل نے بچوں، عورتوں، اسکولوں اور اسپتالوں کو بھی نہیں بخشا مگر بے ضمیر مسلم حکم رانوں نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے. انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی قوم و ملک سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے میدان میں نکلی ہوئی ہے. انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم حکم ران اہل غزہ کے پشتی بان بنیں. امت مسلمہ کو ایک ایک کر کے ختم کیا جا رہا ہے. لازم ہے کہ مسلمان متحد و منظم ہوں. انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں حکومت ناکام ہو چکی ہے. جرائم و دہشت گردی جاری کر ے. جب کہ سی آر بی سی پھر ٹوٹ گئی ہے. حکومت اس کی مرمت نہیں کر رہی. حکومت اس کی معیاری مرمت کرے اور تحقیقات کروائی جائیں کہ نہر بار بار کیوں ٹوٹ جاتی ہے. انہوں نے کہا کہ عوام اپنے حقوق کی خاطر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تا کہ پیٹرولیم لیوی سمنیت مہنگائی کا خاتمہ ہو سکے. انہوں نے کہا کہ الخدمت فانڈیشن کی خدمات جاری ہیں. زاہد محب اللہ نے کہا کہ جہاں ظلم ہو گا وہاں جماعت اسلامی مظلوموں کے ساتھ ہے. آنہوں نے کہا کہ امریکا و یورپ میں بھی انسان دوست لوگ غزہ کے مظلوموں کے حق میں مظاہرے کر رہے ہیں لیکن پاکستان میں اسلام کی علم برداری کے دعوے دار خاموش ہیں. اختر سعید مروت ایڈوکیٹ نے کہا کہ امریکا بد معاشی کر رہا ہے اسے فلسطین میں اسرائیلی ظلم و جبر نظر نہیں آ رہا۔
