قریشی موڑ کے قریب دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈسٹرکٹ نیوز) قریشی موڑ کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے میں 27 سالہ عدنان اور 36 سالہ شوکت زخمی ہوئے۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
بعد ازاں دونوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔
