لاہور (ڈسٹرکٹ نیوز): جائیداد سے عاق کیے جانے کے معاملے پر مبینہ طور پر بیٹے نے اپنے والد پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق محمد اسماعیل خان نے مبینہ طور پر اپنے والد محمد یوسف خان پر پستول سے 6 فائر کیے، جس سے وہ شدید زخمی ہوئے اور جانبر نہ ہوسکے۔
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، تاہم شالیمار پولیس اور ڈولفن اسکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے
