اسلام آباد پولیس تھانہ مارگلہ پولیس ٹیم کی بڑی کارروائی ۔
نواب آف بہاولپور فیملی کے گھر چوری کی واردات میں ملوث چھ ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے سات کروڑ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ ، قیمتی اشیاءاور نقدی برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس تھانہ مارگلہ پولیس ٹیم نے نواب آف بہاولپور فیملی کے گھر چوری کی واردات میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے سات کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ،قیمتی اشیاءاور نقدی برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں چوری، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور جرائم کی روک تھام کے لیے کریک ڈاون جاری ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور ان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔اسلام آباد پولیس شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کے بارے میں فوری طور پر متعلقہ تھانے یا ایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار- 15” پر اطلاع دیں۔
