وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خضدار کے علاقے کرخ میں سیکیورٹی آپریشن پر پولیس اور ایف سی کو خراجِ تحسین
کرخ میں پولیس اور ایف سی کی کامیاب کارروائی دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بروقت انٹیلیجنس اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی کلیدی اہمیت رکھتی ہے، میر سرفراز بگٹی
خضدار میں پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت امن دشمن عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کا نتیجہ ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کا قانون کے مطابق بھرپور جواب دیا جائے گا، میر سرفراز بگٹی
پولیس اور ایف سی کے جوان عوام کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
صوبے میں امن کا قیام ہماری ذمہ داری اور عوام کا تحفظ ہمارا عزم ہے، میر سرفراز بگٹی
دہشت گردی کے خلاف کامیاب کارروائیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور مشترکہ حکمت عملی کی اہمیت واضح کرتی ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے دہشت گردی کے نیٹ ورکس کا خاتمہ اور مؤثر سیکیورٹی اقدامات ناگزیر ہیں، میر سرفراز بگٹی
امن کے محافظوں کی خدمات اور قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
حکومت بلوچستان امن و استحکام کے تحفظ اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، میر سرفراز بگٹی
