قصور (ڈسٹرکٹ نیوز): پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے قریب بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پاکستانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق تینوں افراد ضلع قصور کے علاقے لادھر کے رہائشی اور غیر مسلح تھے اور سرحدی ستون سے چند قدم آگے موجود تھے۔ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت عظمت رسول اور محسن جٹ کے نام سے ہوئی جبکہ تیسرے شہری کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ تینوں افراد نے سرحدی باڑ عبور کرنے کی کوشش نہیں کی تھی اور واقعہ سرحدی معاہدے اور طے شدہ طریقہ کار کی خلاف ورزی ہے۔ڈسٹرکٹ نیوز — خبر وہی، جو حقیقت کے قریب
