پاک فوج میں زی-10 گن شپ ہیلی کاپٹرز کی شمولیت سے جدید فضائی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کے زی-10 گن شپ اٹیک ہیلی کاپٹرز کو جدید جنگی خصوصیات سے لیس طیاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ پاک فوج میں ماسٹ ماؤنٹڈ ریڈار سے لیس زی-10 ہیلی کاپٹرز کی شمولیت کو جدید جنگی صلاحیتوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ماسٹ ماؤنٹڈ ملی میٹر ویو فائر کنٹرول ریڈار کی مدد سے یہ ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقوں میں زمین یا پہاڑی رکاوٹوں کی اوٹ میں رہتے ہوئے اہداف کی نشاندہی کرسکتا ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق ریڈار دھند، دھویں اور بارش جیسے مشکل حالات میں بھی 20 سے 25 کلومیٹر تک اہداف کا سراغ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
زی-10 کو خاص طور پر دشوار گزار پہاڑی علاقوں، خراب موسمی حالات اور پیچیدہ جنگی ماحول کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں گلاس کاک پٹ، الیکٹرانک وارفیئر اور میزائل اپروچ وارننگ سسٹمز سمیت جدید ٹیکنالوجی شامل ہے۔
ہیلی کاپٹر گائیڈڈ میزائلز، راکٹس اور 23 ملی میٹر خودکار کینن سے لیس ہے، جو مختلف جنگی مشنز میں استعمال کی جاسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اگست 2025 میں زی-10 ہیلی کاپٹرز کی پاک فوج میں شمولیت کا افتتاح کیا تھا۔
