چمن: پاک افغان سرحد پر چمن سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی جانب سے چمن سیکٹر میں فائرنگ اور دراندازی کی کوشش کی گئی، جس پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان جانب سے فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے متعلقہ پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ افغان طالبان کی بعض پوسٹوں کو کواڈ کاپٹر اور مارٹر فائر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے سرحدی علاقے میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا، جبکہ افغان سرزمین سے پاکستان میں داخل ہونے کی کسی بھی کوشش کا جواب دینے کے لیے فورسز الرٹ ہیں۔
