ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی ہدایت پر خوشاب امام بارگاہ قصر عباس دروغہ والا، کربلا خوشاب ،محلہ آہیرانوالہ،محلہ عالم پناہ ،ڈکوتراں والی پُلی ،بھٹو چوک محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر صفائی انتظامات اور پیچ ورک کا کام جاری ہے اے ڈی سی جی غزالہ کنول اوراسسٹنٹ کمشنر خوشاب کی نگرانی میں ایم ڈی واسا عمران علی باجوہ ، سی ای او ایم سی خوشاب سُندس رابیل ،سُتھرا پنجاب،ہائی وے ،فیسکو سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی اپنے اپنے ورکرز اور ٹیموں کو لیڈ کرتے فیلڈ میں پیچ ورک کے کاموں میں مصروف عمل ہیں وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے جسمیں محکمہ واسا خوشاب واٹر سپلائی کی فراہمی امام بارگاہوں اورمجالس کے مقام پر یقینی بنا رہی ہے کُھلے مین ہول کو فوری کور کرنے ،سیوریج کی بندلائنوں کی نکاسی ودیگر کاموں میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اسطرح ایم سی امام بارگاہوں اور مجالس کے مقام کی سٹریٹ لائیٹس،پانی کی سبیل،ٹینٹ اور جنریٹرکی سہولت مہیا کررہے ہیں فیسکو بجلی کی ننگی تاروں اور مینٹیننس ،محکمہ ہائی وے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے پیچ ورک کوتیزی سے کلیئرکرنے میں مصروف ہیں شہریوں نے محرم الحرام کی تیاریوں اور انتظامات پر اطیمنان اور ضلعی انتظامیہ کے محکموں کی کارکردگی کو خوش آئند قرار دیا ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے کہا کہ محرم الحرام جلوسوں کے روٹس کی سکیورٹی ،صفائی انتظامات ،لائیٹس،پانی بجلی ،میڈیسن ،سڑکوں کی مرمت ودیگر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ یقینی بنا رہی ہے امام بارگاہوں اور مجالس ممبران ،عزاداران ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین
