ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق
تہران نے آئندہ چند روز میں پابندی والے نئے بحری زون کے اعلان کا عندیہ دے دیا
ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت سے متعلق نقشوں پر اتفاق کرلیا ہے، جبکہ تہران نے آئندہ چند روز میں پابندی والے نئے زون کے قیام کا عندیہ دیا ہے۔
ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان اس حوالے سے باضابطہ معاہدے پر آئندہ چند روز میں دستخط کیے جائیں گے۔
آبنائے ہرمز سے باہر پابندی والا زون قائم کرنے کا اعلان
محسن رضائی کے مطابق آبنائے ہرمز سے باہر ایک پابندی والا زون قائم کیا جائے گا، جو امریکی ناکہ بندی کی لائن سے شروع ہو کر خلیج تک پھیلے گا۔
انہوں نے کہا کہ نئے زون میں داخل ہونے والے ہر بحری جہاز کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔
حملے رکنے پر آبنائے ہرمز کھولنے کا عندیہ
ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا ایران پر حملے بند کردے تو ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے گا۔
SEO Title
ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق
Short Title
آبنائے ہرمز: ایران اور عمان کا اہم معاہدہ
Meta Description
ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت سے متعلق نقشوں پر اتفاق کرلیا، جبکہ تہران نے نئے پابندی والے زون کے قیام کا عندیہ دے دیا۔
