امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے اور کسی ممکنہ معاہدے کے لیے تہران کو اپنی جوہری یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی۔
ایک خصوصی انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا صرف زبانی یقین دہانیوں پر انحصار نہیں کرے گا بلکہ ایران کو اپنی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایران جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا تو اسے 60 فیصد تک افزودہ یورینیم تیار کرنے کی ضرورت کی وضاحت کرنا ہوگی۔
ان کے مطابق جوہری ہتھیار نہ بنانے کے عزم کا عملی ثبوت افزودگی کی صلاحیت میں واضح کمی کی صورت میں سامنے آنا چاہیے۔
