ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 63 رنز سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔
سری لنکا نے ابتدائی چار اوورز میں 21 رنز پر 4 وکٹیں گنوا دی تھیں، تاہم سہان آراچچگے اور تھارندو رتھنائیکے نے اننگز کو سنبھالا۔
رتھنائیکے نے 32 گیندوں پر 65 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 5 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے، جبکہ انہوں نے 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
جواب میں بنگلادیش کی ٹیم سری لنکن بولنگ کے سامنے مشکلات کا شکار رہی اور 17.3 اوورز میں 102 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی
