ایشین گیمز کے مینز کرکٹ فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
میچ کے آغاز میں بھارت کے سوریا ونشی 15 اور سنجو سیمسن 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، جبکہ ابھیشیک شرما نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی۔
صائم ایوب نے سوریا ونشی کا کیچ پکڑا جبکہ سنجو سیمسن کو احمد دانیال نے آؤٹ کیا۔ تاہم پانچویں اوور میں صائم ایوب سے ابھیشیک شرما اور شریاس ایئر کے دو کیچز بھی ڈراپ ہوئے۔
بعد ازاں ابھیشیک شرما 28 گیندوں پر 61 رنز بناکر اسٹمپڈ آؤٹ ہوگئے۔
