ایچی ناگویا: ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان کو مسلسل تین کامیابیوں کے بعد پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایچی ناگویا میں کھیلے گئے میچ میں ملیشیا نے سخت مقابلے کے بعد پاکستان کو 5-4 سے شکست دے دی، جس کے نتیجے میں قومی ٹیم کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ رک گیا۔
میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے پر دباؤ برقرار رکھا اور مقابلہ آخری لمحات تک سنسنی خیز رہا۔
اس سے قبل پاکستان نے ایونٹ میں تھائی لینڈ کو 9-0، ازبکستان کو 5-1 اور چین کو 3-0 سے شکست دی تھی۔
