اسلام آباد (ڈسٹرکٹ نیوز)
جیل ٹرائل کی منظوری کے بعد ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے انسدادِ دہشت گردی عدالت نمبر 2 (ATC-II) کو دونوں ملزمان کے جیل ٹرائل کی اجازت دے دی۔
چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جیل ٹرائل کی منظوری ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کی درخواست پر دی گئی ہے۔ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے خلاف انسدادِ دہشت گردی عدالت نمبر 2 میں مقدمات کا ٹرائل جیل میں ہوگا۔
ایمان مزاری اور ان کے شوہر عبدالہادی چٹھہ کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ نمبر 276/25 کا ٹرائل جیل میں کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ نمبر 1161/24 کا ٹرائل بھی جیل میں ہوگا۔
دونوں ملزمان کے خلاف درج مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ اس وقت جیل میں قید ہیں، جہاں اب ان کے مقدمات کا ٹرائل کیا جائے گا۔
