لوئر دیر: باجوڑ کی تحصیل برنگ کے علاقے اصیل ترغاو میں دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا تھا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
حکام کے مطابق دھماکے کے مقام پر سرچ آپریشن جاری ہے اور واقعے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
