گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بلوچستان میں بنجر زمینوں کی زرعی بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔
جھل جھاؤ، آواران میں 1 ہزار 147 ایکڑ بنجر رقبے کو قابل کاشت بنایا گیا ہے، جس کے بعد مختلف فصلوں کی کاشت شروع کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بحال کیے گئے رقبے پر کپاس، گندم، پیاز، سبزیاں اور پھل کاشت کیے جا رہے ہیں، جس سے مقامی سطح پر زرعی سرگرمیوں اور معاشی مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے
