پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں بڑے ناموں کی واپسی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین گیمز میں پاکستان کی قیادت کرنے والے صاحبزادہ فرحان کو ہی کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم، شاداب خان، نسیم شاہ اور فخر زمان کی ٹیم میں شمولیت متوقع ہے، جبکہ احمد دانیال، سعد مسعود، حیدر علی اور محمد وسیم جونیئر کو ممکنہ طور پر اسکواڈ سے باہر کیا جاسکتا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 9 سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔
سری لنکن ٹیم اسلام آباد پہنچ چکی ہے جبکہ قومی اسکواڈ کے ارکان کے بھی اسلام آباد میں رپورٹ کرنے کا امکان ہے۔
