ڈسٹرکٹ نیوز: عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے افغان طالبان کے چار سینئر رہنماؤں کے گرفتاری وارنٹس منظرعام پر لانے کا اعلان کردیا۔ وارنٹس طالبان کے سپریم لیڈر ہبت اللہ اخوندزادہ، چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی، حبیب اللہ آغا اور ندا محمد ندیم کے خلاف ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق ان رہنماؤں پر خواتین اور لڑکیوں کے خلاف مبینہ صنفی بنیادوں پر ظلم و ستم سمیت انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات ہیں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ مبینہ جرائم میں قید، تشدد، قتل، عصمت دری اور جبری گمشدگی سمیت سنگین خلاف ورزیاں شامل ہیں۔
عدالت کے مطابق پہلے دو وارنٹس 8 جولائی 2025 جبکہ مزید دو وارنٹس 9 ستمبر 2025 کو جاری کیے گئے تھے، جنہیں بعد میں عوام کے لیے ظاہر کیا گیا۔
