فاروق عبداللہ کا بی جے پی پر وار: مقابلہ کرو، ورنہ نام و نشان مٹ جائے گا!
بارہ مولہ ( ڈسٹرکٹ نیوز مانیٹرنگ) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیرِ اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی سے انصاف کی توقع کرنے کے بجائے حق کے لیے مقابلہ کرنے کا حوصلہ پیدا کرنا ہوگا، ورنہ شناخت مٹنے کا خطرہ ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بارہ مولہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے آرٹیکل 370 کے تحت کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور حلقہ بندیوں پر تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت کے دعوے اور اقدامات ایک دوسرے کے برعکس ہیں، اس لیے سچ کا ساتھ دینے اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے مضبوط مؤقف اپنانا ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کے معاملے پر عالمی سطح پر اٹھنے والی آوازوں اور پاکستان کے مؤقف کے باعث بھارتی حکومت فی الحال خاموش دکھائی دیتی ہے۔
ڈسٹرکٹ نیوز — خبر وہی، جو حقیقت کے قریب!

