راولپنڈی: عدالت نے فیصلہ سنانے کے لیے 16 اکتوبر کی نئی تاریخ مقرر کردی
علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے کا فیصلہ ایک مرتبہ پھر مؤخر کردیا گیا ہے۔ عدالت نے اب فیصلہ سنانے کے لیے 16 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کا فیصلہ جمعے کے روز سنایا جانا تھا، تاہم متعلقہ جج امجد علی شاہ کی چھٹی کے باعث کارروائی مکمل نہ ہوسکی۔ اس طرح مقدمے کا فیصلہ تیسری مرتبہ ملتوی ہوا۔
سماعت کے موقع پر مقدمے میں نامزد 9 ملزمان عدالت میں موجود تھے، جبکہ علیمہ خان لاہور جیل میں ہونے کے باعث پیش نہ ہوسکیں۔
دوران سماعت وکیل صفائی فیصل ملک نے استدعا کی کہ علیمہ خان کو عدالت میں طلب کیا جائے۔
عدالت نے فیصلہ سنانے کے لیے نئی تاریخ مقرر کرتے ہوئے مقدمے کی مزید کارروائی 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
