خلیجی ممالک میں کشیدگی اور فضائی حدود کی بندش کے باعث لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں اندرون اور بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں دبئی، ابوظبی، کولمبو اور کراچی جانے والی پروازیں شامل ہیں۔ ابوظبی جانے والی پرواز ای وائے 285 تکنیکی وجوہات کے باعث منسوخ ہوئی، جبکہ دبئی کے لیے پروازیں پی اے 410 اور پی اے 416 بھی روانہ نہ ہوسکیں۔
اسی طرح کولمبو جانے والی پرواز 8 ڈی 982 منسوخ کردی گئی۔ اندرون ملک پروازوں میں کراچی کے لیے پی نائن 845، پی ایف 146، پی کے 307 اور پی اے 401 شامل ہیں۔
پروازوں کی منسوخی کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مسافروں کو سفر سے قبل متعلقہ ایئرلائن سے پرواز کی تازہ صورت حال معلوم کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
