پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام آج ایران پہنچیں گے، علاقائی سلامتی پر بات چیت ہوگی
تہران: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام 26 اکتوبر 2026 کو ایرانی قیادت سے ملاقات کے لیے تہران کا دورہ کریں گے۔ مجوزہ ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال، جاری جنگ اور سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ رابطہ تینوں ممالک اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران اہم سفارتی پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تینوں رکن ممالک کی ایرانی حکام کے ساتھ اس سطح کی براہِ راست ملاقات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی نمائندگی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کریں گے، جبکہ پاکستان کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شرکت متوقع ہے۔ ترکیہ کی نمائندگی ملک کے انٹیلی جنس چیف کریں گے۔
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے اگست 2026 میں مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت کسی ایک رکن ملک کے خلاف مسلح حملے کو تمام ارکان کے خلاف حملہ تصور کرنے اور ایک دوسرے کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
اس سے قبل اکتوبر کے آغاز میں تینوں ممالک کے اعلیٰ دفاعی حکام نے ریاض میں اجلاس منعقد کیا تھا، جس میں سعودی عرب میں دفاعی وسائل اور فوجی صلاحیتوں کی فوری تعیناتی سے متعلق انتظامات پر اتفاق کیا گیا۔
تہران میں ہونے والی متوقع ملاقات کو علاقائی رابطہ کاری، سیکیورٹی تعاون اور کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششوں کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
